انتقال پر ملالخبریںلوئیر چترال

افتخار حسین انتقال کر گئے

موت زندگی کے ساتھ لگی ہوئی ایک تلخ حقیقت ہے۔ اس سے کوئی منکر انکار نہیں کرسکتا ہے۔ بڑھاپے میں موت کے لئے قبر خود ہی اپنی آغوش کھول لیتی ہے۔ لیکن جوانی میں موت بہت ہی درد ناک ہوتی ہے۔ ایسی ہی دردناک موت آج ہمارے پیارے بھائی ہر دلعزیز شخصیت افتخار حسین کے ساتھ گاڑی حادثے میں ابیٹ آباد میں پیش آئی ۔ اور ہمارے پیارے بھائی افتخار حسین کو موت کی وادی میں لے گئی۔آنا للہ وانا الیہ راجعون

افتحار حسین محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ آج صبح 11 بجے کے قریب ابیٹ آباد میں ہر نو کے پل سے گاڑی کھائی میں جا گرنے سے افتخار حسین اور انکے دو اور ساتھی دم توڑ گئے۔

افتخار حسین کوغذی سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ پشاور یونیورسٹی کے سابق لائبریرین مرحوم غلام حسین کے صاحبزادے جبکہ انوار حسین کے چھوٹے بھائی تھے ۔

افتخار حسین کے بڑے بھائی اکبر حسین تین مہینے پہلے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے ۔

افتخار حسین کو کل کوغذی میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ چمرکھن گروپ انتظامیہ اور ممبران دکھ کی مشکل گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین

Advertisement
Back to top button