اپر چترالتعلیمچترالیوں کی کامیابیمستوج

چترالی طالبہ میں ایک اور درخشاں ستارہ، شبنم علی !!

 

بونی(آوی) چترال سے تعلق رکھنے والی شبنم علی نے حال ہی میں ماسٹرز کے لئے عالمی شہرتِ یافتہ یونیورسٹی ساؤتھ ایسٹ میسوری اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ میں داخلہ لے لی ۔ جہاں وہ "انوائرمنٹل سائنسز اینڈ مینجمنٹ ” میں ماسٹرز  کریں گی۔ 

 ابتدائی اور ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم کے دوران بھی شبنم علی ایک بہترین طالبہ رہی ہے، آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ سے میٹرک اور ایف۔ایس۔سی کی ہے۔ 

 

جبکہ پاکستان کے معروف درسگاہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے حال ہی میں انوائرمنٹل سائنسز میں (ایم ایس سی) کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔  

ایم ایس سی کے بعد بین الاقوامی اسکالرشپ پر داخلہ لے کر ایک اور سنگ میل عبور کر لی ہے ۔

شبنم علی اپر چترال معروف سماجی شخصیت استاذ الاساتذہ ہیڈماسٹر (ر) میر ولی خان صاحب کی صاحبزادی جبکہ چترال کے نوجوان سماجی و ادبی شخصیت ناصر علی تاثر صاحب کی ہمشیرہ ہیں ۔

 شبنم علی اپنی اس عظیم کامیابی کو اپنے والدین والی کے نام کرتی ہے ۔ انہوں نے چمرکھن ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اج میں جس مقام پر ہوں میری کامیابی کے پیچھے میری والدین کے دعائیں اور اساتذہ کرام کی سخت محنت شامل ہیں

Advertisement
Back to top button