اپر چترالتورکھوچترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہ

چترالی طالبہ میں ایک اور درخشاں ستارہ، شاہانہ عزیز !!

تورکھو (شوتخار) چترال سے تعلق رکھنے والی شاہانہ عزیز ولد عبد العزیز نے حال ہی ماسٹرز کے لئے عالمی شہرتِ یافتہ یونیورسٹی Quantum Information Technology from the university of Gdansk

پولینڈ میں Scholarship from the International Center for Theory of Quantum Technologies کی بنیاد پر داخلہ لے لی ۔ جہاں وہ "کوانٹم انفارمیشن ٹیکنالوجی” میں ماسٹرز کریں گی۔

   ابتدائی اور ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم کے دوران بھی شاہانہ عزیر ایک بہترین طالبہ رہی ہے، آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ سے میٹرک اور ایف۔ایس۔سی کی ہے۔ 

جبکہ پاکستان کے معروف یونیورسٹی نسٹ سے فزکس میں حال ہی میں گریجویشن مکمل کر لی ہے۔  

 گریجویشن کے بعد بین الاقوامی اسکالرشپ پر داخلہ لے کر ایک اور سنگ میل عبور کر لی۔

 شاہانہ عزیز اپنی اس عظیم کامیابی کو اپنے والدین والی کے نام کرتی ہے ۔ انہوں نے چمرکھن ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اج میں جس مقام پر ہوں میری کامیابی کے پیچھے میری والدین کے دعائیں اور اساتذہ کرام کی سخت محنت شامل ہیں

Advertisement
Back to top button