اپر چترالتعلیمچترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہ

شاکیرہ بی بی نے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ سے ایم فل مقالے کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔

پشاور (کریم آللہ ) پشاور یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کےریسرچر شاکیرہ بی بی نے 26 نومبر 2021ء کو اپنے ریسرچ مقالے کا کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایم فل مکمل کرلی ۔ اس ریسرچ میں شاکیرہ بی بی کا سپر وائزر پشاور یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر شجاع احمد تھے۔

شاکیرہ بی بی نے اپنا ریسرچ مقالے کا دفاع گورنمنٹ کالج کے شعبہ فلسفہ کے سربراہ ڈاکٹر قیصر محمود، پروفیسر ڈاکٹر شجاع احمد، ڈاکٹر ثمینہ ، شیرارزدہ اور سیدہ نورین فاطمہ پر مشتمل پینل کے سامنے کامیابی سے کیا ۔
ریسرچر شاکیرہ کے مقالے کا موضوع "2018ء کے عام انتخابات میں میاں نواز شریف اور عمران خان کے اپنے تقریروں میں استعمال کئے جانے والے استعاروں کا تجزیہ” تھا۔
مس شاکیرہ پسماندہ ضلع اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ہونہار ریسرچر ہے جنہوں نے اپنا تعلیمی سفر بہترین پوزیشن کے ساتھ حاصل کی ہے وہ ان دنوں کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ بحیثیت وزٹنگ لیکچرر کام کررہی ہے۔
اس سے قبل ان کا بھائی انور علی شاہ پشاور یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی سے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر کے چترال یونیورسٹی میں بطور لیکچرر کام کررہے ہیں۔
شاکیرہ بی بی نے اپنی اس کامیابی کو والدین کی دعائیں، اساتذہ کی تعلیم و تربیت میں کردار اور اپنی سخت محنت کا ثمر قرار دیا ۔ ساتھ ہی اپنی جیون ساتھی سید اظہر الدین کی بھر پور معاونت پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Back to top button