کاروباری دنیالوئیر چترال

تجار یونین چترال کے نو منتخب کابینہ کا ہنگامی اجلاس .

چترال (نمائندہ چمرکھن) تجار یونین چترال کے نو منتخب کابینہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت بشیر احمد صدر تجار یونین چترال منقعد ہوا ۔ اجلاس میں مختلف مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ تجار یونین نے چترال بازار میں تاجروں اور لوگوں درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے متفقہ پر طور فیصلہ کیا گیا کہ  ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر چترال لوئیر کے ساتھ گزشتہ میٹنگ میں جو فیصلہ ہوا تھا اس کی روشنی میں تمام لائین ڈیپارٹمنٹس اور ٹریڈ یونین کے مشترکہ اجلاس  بلانے کے لئے ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر سے رابطہ کیا جائے گا۔تاکہ تمام محکمے اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے انجام دے سکیں ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے پرائس ریویو کا اجلاس طلب کرنے نیا نرخ نامہ جاری کرنےکے لئے ڈپٹی کمشنر سے ربطہ کیا جائے گا۔ تاکہ بازار میں اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمت پر فروخت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Advertisement
Back to top button