خبریںدروشلوئیر چترال

سینیٹر فلک ناز چترالی کی زیر صدارت ضلع لوئیر چترال کے سرکاری افسران کا اہم اجلاس۔

سینیٹر فلک ناز چترالی نے تمام محکموں سے رپورٹ طلب کی۔

چترال (نمائندہ چمرکھن) لوئیر چترال کے ضلعی افسران کا اجلاس زیر صدارت سینٹر فلک ناز چترالی منقعد ہوا۔ سینیٹر فلک ناز چترالی نے تمام محکموں سے رپوٹ طلب کی۔ 

انہوں نے سرکاری افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا یقیناً اداروں کے اندر بہت سارے مسائل ہوں گے ان مسائل کے حل کےلئے میں آپ کے ساتھ ہوں اور آپ کی آواز ہر فورم پہ اٹھاوں گی۔ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ متعلقہ صوبائی و وفاقی وزا تک آپ کے مسائل پہنچانے کی بھرپور کوشش کروں گی۔ آپ اپنے اپنے محکموں کے مسائل مجھے باقاعدہ نوٹس اور ڈائری کی شکل میں دے دیں تاکہ میں ان کے حل کےلئے کسی فورم پہ جاؤں تو مجھے معلوم ہو کہ کس محکمہ میں کیا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا تمام اداروں سے ہمیں یہ توقع ہے کہ حکومتی منشور کے عین مطابق اقربا پروری اور کرپشن جیسے ناسور کے خاتمے کےلئے بھرپور کوششیں ہوں گی۔ بد انتظامی، اقربا پروری جیسے موزی بیماریوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آپ کے مسائل کے حل کےلئے میری بھرپور تعاون آپ کے ساتھ ہوگی لیکن کسی ادارے میں بد انتظامی و اقربا پروری اور دیگر غیر ضروری سرگرمیوں کی شکایتیں ملی تو پھر مجھ سے یہ توقع مت رکھئیے گا کہ میں خاموش رہوں گی، ایسی سرگرمیوں کے خلاف تمام تر توانائیاں خرچ کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداراہ جاتی سربراہان سے یہ گزارش ہے کہ عوام کی بہتری، چترال کی ترقی، غربت میں کمی اور گڈ گورننس کےلئے اپنے خدمات بہتر سے بہتر انداز میں سرانجام دین۔

سینیٹر فلک ناز چترالی نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کے سربراہان کے دروازے عوام کےلئے کھلے ہونے چاہئے، ہر خاص و عام کی آواز ادارے کے سربراہ تک پہنچنی چاہئے تاکہ ہم حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کے تصور سے مستفید ہو سکے۔

اجلاس میں سرکاری افسران کے علاؤہ حکمران جماعت کے ضلعی صدر سجاد احمد ، پی ٹی آئی تحصیل دروش کے صدر ارشاد مکرر اور ترجمان پی ٹی آئی تحصیل اظہار دستگیر بھی موجود تھے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button