صحتکورونا وائرسلوئیر چترال

تحصیلدار لوئیر چترال سیفور خان نے چترال ٹاؤن میں محتلف بازاروں ، اور ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ کرکے لوگوں میں سیفٹی ماسک تقسیم کیا۔

چترال(بشیر حسین آزاد)لوئر چترال میں کورونا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تحصیلدار لوئر چترال سیفور خان نے حسن عابد ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی خصوصی ہدایت پر چترال ٹاون میں مختلف بازاروں اور ٹرانسپورٹ اڈاوں کا دورہ کرکے دکانداروں،راہگیروں اور مسافروں میں سیفٹی ماسک تقسیم کیا۔اُنہوں نے مختلف بازاروں اور ٹرانسپورٹ اڈوں میں لوگوں کے کارونا ویکسینیشن کارڈ بھی چیک کئے۔ اُنہوں نے کاروباری حضرات اور ٹرانسپورٹروں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کاورونا وائرس کی چوتھی لہر میں تیزی اور اس کے نتیجے میں مثبت کیسسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔اس لئے ماسک کا استعمال لازمی بنائے اور کارونا ویکسینیشن ضرور کروائیں۔

اُنہوں نے کاروباری اور ٹرانسپوٹر حضرات کو تنبہہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار انتظامیہ کی طرف سے مہلت اور نرمی اختیار کیاجارہا ہے آئیندہ اگر کسی نے کارونا ضابطہ اخلاق کی پابندی نہیں کی تو اُن کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اور اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button