اپر چترالتورکھوچترالیوں کی کامیابیخبریں

الایثار ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن تریچ اپر چترال کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری ۔

تریچ (نمائندہ چمرکھن ) الایثار ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنایزیشن تریچ اپر چترال کے زیر انتظام آرگنایزیشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری اور گزشتہ بارشوں کے دوران متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب گورنمنٹ ہائی سکول زوندرانگرام میں منعقد ہوئی.

پروفیسر رحمت کریم بیگ صدر محفل جبکہ اسٹنٹ کمشنر اپر چترال شاہ عدنان مہمان خصوصی تھے.
اسٹیچ کے فرائض معروف کمپیئر مطیع پاشا نے انجام دی.
پروگرام میں علاقے بھر سے عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی.تلاوت کلام پک کے بعد اسٹنٹ کمشنر اپر چترال شاہ عدنان نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا.

تقریب میں جنرل سیکریٹری الایثار ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنایزیشن تریچ اپر چترال خواجہ خلیل, سابق تحصیل ممبر علاو الدین عرفی, سابق صدر الایثار ویلفئیر اینڈ ڈیویلپمنٹ ارگنائزیشن محمد راضی خان, مشہور سوشل ورکر اور شعلہ بیان مقرر سراج ثالث, مولا عبدالعنی چمن, ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول زوندرانگرام اجمل خان, پروفیسر رحمت کریم بیگ, صدر الایثار ویلفئیر اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن مولانا حضرت الدین نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ارگنائزیشن کے خدمات کو سراہااور یوسی تریچ کےمسائل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی.

اسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان صاحب نے اپنی خطاب میں تریچ ویلی کی اہمیت اور عمائدین کی علمی, ادبی اھداور سماجی خدمات کو سراہنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی مسائل حل کرنے میں اپنی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی.تقریب میں الایثار ویلفئیر اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائیزیشن کے سی ای او سعید احمد کے خدمات کو خراج تحسین پیش کی گئی.تقریب کے آخر میں متاثرین میں چیک تقسیم کی گئی.

تقریب میں معاون خصوصی برائے اقلیتی امور جناب وزیر زادہ صاحب, اے سی/ڈی ڈی ایم او اپر چترال شاہ عدنان صاحب, اے ڈی سی اپر چترال عرفان الدین صاحب, قاضی اظہرالحسن اف کوشٹ کا انتہتائی کا شکریہ ادا کیا گیا جن کی بدولت یہ ممکن ہوئی.تقریب کے اخر میں زاکر اللہ شہید کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی.

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button