اپر چترالتورکھوخبریں

بونی سے لونکوہ تریچ جانے والی ڈاسن گاڑی رائین کے مقام پر حادثے کا شکار ایک طالب علم فرہاد حکیم جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی

اپر چترال (علاء الدین عرفی)بونی سے لونکوہ تریچ جانے والی ڈاسن گاڑی رائین کے مقام پر حادثے کا شکار ہوا۔ جس کے نتیجے میں 12افرادزخمی ہوگئے زخموں کو فوری طور پر آر ایچ سی ہسپتال شاگرام پہنچا یا گیااور دو کو چترال ریفرکر دیا گیا تھا ۔ جبکہ فرہاد حکیم جماعت نہم کے طالب علم راستے میں  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بونی سے ھائی سکول لنکوہ تریچ پایئن کے طالب علموں کو لے کر تریچ جاتےھوۓ رایئن گول کےمقام پر ڈاسن گاڑی چڑھائ چڑھتے ھوۓ کھائی میں جاگری۔

جس میں ھائی سکول لنکوہ تریچ کی اسٹوڈنٹس زونل ٹورنامنٹ میں شرکت کرکے بونی سےواپس جارہے تھے کہ رایئن گول کے مقام پر حادثے کا شکار ہوا اطلاع کے کےمطابق ڈاٹسن گاڑی میں 12 زخمیوں کو شاگرام ھسپتال پہنچا یاگیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے اور جبکہ ایک طالب علم جان بحق ہوگئے۔ ڈبل سیٹرڈاسن نمبر1578ڈرئیور ارشاد چلا رہے تھے

Advertisement
Back to top button