کاروباری دنیالوئیر چترال

تجار یونین چترال کے انتخابات میں پی پی پی سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد خان کے پینل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے نور احمد کو 417 ووٹوں سے شکست دے دی۔

چترال (بشیرحسین آزاد) تجار یونین چترال کے انتخابات میں پی پی پی سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد خان کے پینل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے نور احمد خان چارویلو کو 417ووٹوں سے شکست دے دی۔

بشیر احمدخان کے پینل میں جے یو ائی اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے امیدوار وں اور نور احمد خان کے پینل میں بھی پی ٹی آئی کے علاوہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں پر مشتمل تھی۔ تین سال بعد منعقد ہونے والے ان انتخابات کی نگرانی تجاریونین کی عبوری کابینہ اور چترال پریس کلب نے مشترکہ طور پرکیا۔

جیتنے والی پینل کے دیگر ارکان میں جے یو آئی کے اظہر اقبال سینئر نائب صدر، ملک اسرار نائب صدر، جماعت اسلامی کے عبدالحق جنرل سیکرٹری، منتخب ہوگئے۔ ڈور ٹو ڈور موبائل پولنگ بوتھ کے ذریعے کرائے گئے الیکشن میں تجار برادری کے 3419نے ووٹ کاسٹ کیا جن میں بشیر احمد خان کو 1918اور نورا حمدخان چارویلو کو 1501ووٹ ملے جبکہ کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ ووٹوں کی گنتی چترال پریس کلب میں انجام پائی جس میں دونوں پینلوں کے سربراہان اور ان کے امیدوار بھی موجود رہے۔

نتائج کے اعلان کے بعد دونوں امیدواروں نے انتہائی غیر جانبدرانہ اور شفاف الیکشن منعقد کرانے پر تجاریونین کے عبوری صدر حبیب حسین مغل اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں بشیر احمد خان نے اپنے خطاب میں اس عز م کا اظہار کیاکہ وہ تاجربرادری کے تمام جائز مطالبات حل کرنے اور ان کو درپیش مسائل دور کرنے کی حتی الوسع کوشش اور تاجربرادری کا اعتماد حاصل کریں گے۔

رنر اپ امیدوار نور احمد خان چارویلو نے بشیر احمد خان کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد میں وہ ان شانہ بشانہ کام کریں گے اور تاجروں پر ظلم وستم ڈھانے کا سلسلہ ختم کرنے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پولنگ کے عمل میں چترال پریس کلب کے محکم الدین، شہریار بیگ اور سید نذیر حسین شاہ اور عبوری تجاریونین کے شیخ فضل واحد، سیف الاحمد سیفی ،نزیر اور ایاز اور دوسروں نے حصہ لیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button