خبریںخواتین کا صفحہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اہم اجلاس ، منشیات کے روک تھام اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو۔

    اسلام آباد (نمائندہ چمرکھن)  سینیٹ کی جانب سے ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا ایک اہم اجلاس سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی زیر صدارت سینیٹ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر فلک ناز چترالی بھی بطور ممبر شریک ہوئیں۔

 اجلاس میں انسداد منشیات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور اہم فیصلے ہوئے۔ اجلاس میں سینیٹر فلک ناز چترالی نے ملک میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کیں۔ انہوں نے کمیٹی ممبران کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ منشیات کی موثر روک تھام خصوصاً نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تدارک کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کو فروغ دینے کی سخت ضرورت ہے۔ 

 معاشرے خصوصاََ نوجوان نسل میں منشیات استعمال کرنے کے بڑھتے ہوئے رحجان کو ایک سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے پاکستان کے ہر ضلع کے اندر منشیات کے اصل ٹھکانوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ 

انہوں نے کہا معاشرے کے تمام طبقوں کو مل کر ایک مربوط حکمت عملی کے تحت مشترکہ اقدامات اٹھانے ہونگے۔ 

اجلاس میں منشیات کی روک اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر اگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سینیٹر فلک ناز کہا کہ علمائے کرام ، اساتذہ کرام اور رائے ہموار کرنے والے معاشرے کے دیگر طبقوں کی خدمات حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے بھی مربوط اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

کمیٹی ممبران نے نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیئے کہ ہر ضلع میں منشیات کے ٹھکانوں کا سراغ لگاکر منشیات کے اڈوں کے خاتمے کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button