چترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہسیاست

سینیٹر فلک ناز چترالی سینٹ کے پانچ قائمہ کمیٹیوں میں بطور ممبر شامل۔ نوٹیفکیشن جاری

سینیٹر فلک ناز چترالی سینٹ کے پانچ قائمہ کمیٹیوں میں بطور ممبر شامل۔ نوٹیفکیشن جاری

   نمائندہ چمرکھن (پارلیمنٹ ڈیسک) دختر چترال سینیٹر فلک ناز چترالی کو سینیٹ میں پانچ قائمہ کمیٹیوں میں بطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔ سیکرٹری سینیٹ کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر فلک ناز چترالی کو پانچ مختلف قائمہ کمیٹیوں میں بطور ممبر شمولیت کی منظوری دے دی۔ ان قائمہ کمیٹیوں میں قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن، پروفیشنل ٹریننگ، قومی ورثہ وثقافت، قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان، قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق، قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات اور قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور شامل ہیں۔

   یاد رہے سینٹر فلک ناز چترالی "قومی کمیشن برائے وقار نسواں” کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرپرسن بھی ہیں

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button