خبریں

سینٹر فلک ناز چترالی کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔

پشاور نمائندہ (چمرکھن ) گزشتہ مہینے کے آخر میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں فلک ناز چترالی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے مابین ملاقات ہوئی تھی۔ 

سینیٹر صاحبہ نے چترال ٹاؤن کے اندر مختلف مقامات کے اندر رابطہ سڑکوں کی توسیع اور بلیک ٹاپنگ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کی تھیں۔ 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سینٹر فلک ناز چترالی کی درخواست پر آفیسر میس چترال سے لیکر شیاقو ٹیک سمیت مختلف رابطہ سڑکوں کی توسیع اور بلیک ٹاپنگ کے لئے باقاعدہ طور پر احکامات جاری کردئیے۔

اس کے علاؤہ مستجپاندہ اور خورکشاندہ کی عوام کے دیرینہ مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر سپلائی کے نئے منصوبےکے لئے احکامات جاری کردئیے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button