خبریںخواتین کا صفحہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اہم اجلاس ، انسانی حقوق اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو

    چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا ایک اہم اجلاس سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر فلک ناز چترالی بھی بطور ممبر شریک ہوئیں۔

 

 اجلاس میں انسانی حقوق کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور اہم فیصلے ہوئے۔ اجلاس میں سینیٹر فلک ناز چترالی نے چترال میں خودکشی کے کسیز کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کیں۔ انہوں نے کمیٹی ممبران کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ چترال اور شمالی علاقہ جات میں خودکشی اب ایک باقاعدہ مرض کی صورت اختیار کر گئی ہے، جسے روکنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ورنہ یہ ایک وبا کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مقامی سطح پر کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ امریکہ میں مقیم ایک چترالی خاتون نے ان کیسز کو اجاگر کرنے کےلئے ایک دستاویزی فلم” دریا کے اس پار” کے نام سے بنائی ہے جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ کمیٹی چاہے تو ایسے ذرائع سے بھی ان کیسز کو سمجھنے اور ان کے تدارک کے سلسلے میں مدد لی جا سکتی ہے۔

 

  کمیٹی ممبران نے خود کشی کے کیسز کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دئے کہ ان کیسز کی جامع تحقیقات از حد ضروری ہے نفسیاتی مرض اور دباؤ کے علاوہ دیگر عوامل کا بھی خودکشی میں عمل دخل ہو سکتا ہے۔ کمیٹی ممبران نے ماہرین نفسیات سے مشاورت کے بعد اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دے کر مؤثر اور سنجیدہ اقدامات کرنے کی یقین دہائی کرائیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button