اپر چترالخبریں

گندم کے اوور لوڈڈ ٹریلر سے اپر چترال کے پلوں کو خطرہ ہے. ترجمان تحریک حقوق اپر چترال پرویر لال

ترجمان تحریک حقوق اپر چترال پرویر لال نے چمرکھن ڈاٹ کام سے ٹیلیفونک کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں گندم سے لدے جو ٹریلر اپر چترال آرہے ہیں ان سے علاقے میں موجود پہلے ہی سے پرانے اور کمزور پلوں کو خطرہ ہے

 

پرویز لال

ترجمان تحریک حقوق اپر چترال

 

ترجمان تحریک حقوق اپر چترال پرویر لال نے چمرکھن ڈاٹ کام سے ٹیلیفونک کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں گندم سے لدے جو ٹریلر اپر چترال آرہے ہیں ان سے علاقے میں موجود پہلے ہی سے پرانے اور کمزور پلوں کو خطرہ ہے۔ ان دنوں جو ٹریلرز یہاں آرہے ہیں وہ متعین حد سے زیادہ بوجھ سے لدے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے علاقے کے پل جو پہلے سے ہی مخدوش حالت میں ہیں کے ٹوٹ گرنے جانے کا امکانات ہیں، خصوصاََ برنس پل جو حال ہی میں مرمت کرکے ٹریفک کے قابل بنایا گیا ہے۔

گندم سے لدے ٹریلر

انہوں نے مزید کہا اس تناظر میں متعلقہ اداروں خصوصاََ سی اینڈ ڈبلیو کے ذمہ داران سے تحریک حقوق عوام اپر چترال  اپیل کر رہی ہے کہ سڑکوں اور پل کی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے گزرنے والے ٹرکوں کیلئے بوجھ کے وزن کا تعین کیا جائے۔

پرویز لال نے مزید کہا کہ تحریک حقوق اپر چترال کو تشویش  ہے کہ اگر زیادہ بھاری ٹرکوں کی وجہ سے کوئی پل ٹوٹ جاتا ہے تو اس کی بحالی عوام اور ادارے کیلئے درد سر بن جائے گا۔

فائیل فوٹو پرنس پل

لہٰذا اوور لوڈڈ ٹرک خصوصاً گندم لانے والے ٹریلرز کو چیک کیا جائے اور مقررہ حد کے لوڈ کے ساتھ پل کراس کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button