اپر چترالخبریںسماجیسیاست

چترال بونی شندور روڈ پر کام کی بندش کے خلاف اپر چترال میں سابق ڈی پی او محمد سید خان لال کے صدارت میں احتجاجی جلسہ۔ متفقہ قرارداد کے ذریعے یکم جون 2023 تک کی ڈیڈ لائن۔

بونی (ذاکر زخمی ) تحریک حقوق عوام اپر چترال کی کال پر عمائدین اپر چترال کا ایک غیر معمولی میٹنگ بسلسلہ (چترال ،بونی ،شندور روڈ پر کام کی بندش ) کے خلاف بونی میں منعقد ہوا جس میں اپر چترال کے مختلف علاقوں کے عمائدین ،چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار ،چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو میر جمشید ،وی سی چیرمین بونی 1مظہرالدین،وی سی چیرمین بونی 2 انور ولی خان ،وکلا برادری کے نمائندہ قاضی ممتاز ،بازار یونین کے جنرل سکرٹری ظہرالدین بابر،پاکستان مسلم لیگ نواز کے جنرل سکرٹری پرنس سلطان الملک و صدر تحصیل جاوید لال،اے این پی اپر کے شاہ وزیر لال و دیگر معززین نے شرکت کی۔ پرویز لال نے نظامت کی ۔اجلاس میں شریک و جملہ مقررین نے اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔کہ چترال بونی شندور روڈ کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت برباد کرتے ہوئے ٹھیکدار سمیت این ایچ اے زمہ دران غائب ہو گئے جو چترال کے ساتھ دشمنی کے سیوا کچھ نہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ چترال ایریا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تعمیر کردہ ترکول روڈ کو حکومت پیسہ دیکر اکھاڑ پھینکا ۔جو تاریخ میں اس طرح کے ظلم کسی عوام کے ساتھ نہیں ہوا ہے ۔این ایچ اے اور حکومت کی اس عوام دشمن پالیسی کے نتیجے آپ اپر چترال کے عوام کو مستقل مصیبت سے دوچار ہونے کا حدشہ پیدا ہوگیا ہے ڈیڑھ گھنٹے کا مسافت اب مسافر ساڑھے تین سے چار گھنٹے میں طے کرتے ہیں ساتھ قرب جوار کے علاقے ماحولیاتی الودگی سے متاثر ہوئے ہیں روڈ سے اٹھنے والے گرد و غبار سے فصل،میواہ جات اور جنگلات بھی متاثر ہیں جوکہ علاقے کے عوام کے ساتھ ہرطرح کے ظلم و زیادتی ہے۔اجلاس میں سابق ڈی پی او محمد سید خان لال کے صدارت میں میں متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت اور این ایچ اے حکام کو یکم جون 2023 تک ختمی تاریخ دیتے ہوئے متنبہ کیا گیا کہ مذکورہ تاریخ تک اگر چترال بونی شندور روڈ پر تسلی بخش طریقے سے کام شروع نہ ہوا تو تمام سیاسی اور دوسرے تفرقات اور تعصبات سے بالا تر ہو کر بھر پور احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائیگا۔مزید مسلہ حل نہ ہونے کی صورت میں متفقہ طور پر جلسہ کو دھرنے میں تبدیل کیا جاکر مسلے کے حل تک دھرنہ دیا جائیگا ۔اس میں جو بھی غیر معمولی صورت حال پیش ائینگے ان کی زمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہونگے۔اس تحریک کو منظم کرنے کے لیے ایک رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو اس سلسلے یکم جون تک عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کام کریگا کمیٹی کا چیرمین سابق ڈی پی او محمد سید خان لال ،جنرل سکرٹری محمد پرویز لال ،انفارمیشن سکرٹری قاضی ممتاز ایڈوکیٹ ،اور وی سی چیرمین صاحباں رابطہ کمیٹی کے ممبر ہونگے۔

Advertisement
Back to top button