سماجیکرکٹ

ملک کےمعروف کرکٹر اور شاہد افریدی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو شاہد افریدی نے اپنے دورے کے دوسرے روز دروش میں کرونا وائرس متاثرین میں امدادی راشن پیکیج تقسیم کئے

چترال ( محکم الدین ) ملک کےمعروف کرکٹر اور شاہد افریدی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو شاہد افریدی نے اپنے دورے کے دوسرے روز دروش میں کرونا وائرس متاثرین میں امدادی راشن پیکیج تقسیم کئے۔ شاہد افریدی گذشتہ رات کو چترال نگر پہنچنے کے بعد نگر فورٹ میں قیام کیا ۔ اور بدھ کےروز انہوں نے دروش کے پسماندہ ترین علاقہ لاوی کے تیس خاندانوں میں خوراک کے پیکیج تقسیم کئے ۔ شاہد افریدی بعد ازان چترال خاص کیلئے روانہ ہوئے ۔ جہاں وہ قیام کریں گے ۔ اور متاثرین میں امدادی پیکیج تقسیم کریں گے ۔ شاہد افریدی نے گذشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں چترال کے متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے سلسلے میں خود چترال آنے کی اطلاع دی تھی ۔ جسے انہوں نے حقیقت کرکے دکھلایا ۔ جب کہ اس سے قبل ایک اور کرکٹر کو چترال آنے کی اجازت کمشنر ملاکنڈ کی طرف سے نہیں دی گئی تھی ۔ جس سے وہ ناراض لوٹ گئے تھے

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button