اپر چترالخبریںسماجی

اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائنس ضلع اپرچترال کے زیراہتمام فائرووڈ الاؤنس/فائرووڈچاجزکوختم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

بونی ( احسان الحق وفا) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائنس ضلع اپرچترال کے زیراہتمام فائرووڈ الاؤنس/فائرووڈچاجزکوختم کرنے کے خلاف اپرچترال کے تمام ملازمین کاتیسرا احتجاجی مظاہرہ زیرصدارت چرمین اگیگا محترم جناب قاری احمدعلی صاحب اپرچترال کے ہیڈکواٹر بونی میں منعقد ہوا
اس احتجاجی مظاہرہ سے تمام اداروں کے نمایندگان نے خطاب کیا اور اس ظالمانہ نوٹفیکیشن کو مسترد کیا گیا اور حکومت وقت کو یہ باور کرایا گیااگریہ ظالمانہ نوٹفیکیشن واپس نہیں کیا گیا توان فیصلہ جات پر ضرور عمل ہوگا

فیصلہ جات
(۱)کروناویکسنیشن اور پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے گا
(۲)تمام ملازمین آنے والےبلدیاتی انتخابات کامکمل بائیکاٹ کرینگے
(۳) 26جنوری کوصوبائی اگیگاکی طرف سے شیڈول شدہ صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے میں اپرچترال سے بھرپور شرکت کرینگے
(۴) 26جنوری کے احتجاجی مظاہرےکے بعداپرچترال کےتمام ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال کرنے پرمجبور ہونگے

قاری نورزمان صاحب کے دعاسے یہ پرامن مظاہرہ اپنے اختتام کوپہنچا
احتجاجی مظاہرےکےبعداگیگاکے ذمہ داران نے ڈی سی صاحب سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اورآج کے مظاہرےمیں منظورشدہ قرادادپیش کیے

ڈی سی صاحب نے وفدکویقین دلایا کہ ہم آپ کے مطالبات کو حکام بالا تک ضرور پہنچائنگے

Advertisement
Back to top button