اپر چترالتعلیمخبریںلوئیر چترال

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس چترال کا سرکاری ملازمین کے لئے فائروڈ الاؤنس کی شرح بڑھانے پر وزیر اعلیٰ محمود خان ، وزیر زادہ اور ضلعی قیادت کا شکریہ

چترال(بشیرحسین آزاد) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس(اگیگا)نے چترال لوئر اور چترال اپر کے سرکاری ملازمین کے لئے فائروڈ الاونس کی شرح 45روپے سے بڑھا کر 100روپے مقرر کرنے پر صوبائی وزیراعلیٰ محمود خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بدھ کے روز چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اگیگا کے صدرامیر الملک اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے دوسال پہلے وزیراعلیٰ،وزیرخزانہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کرکے سرکاری ملازمین کا دیرینہ مسئلہ ان کے سامنے رکھا تھا صوبائی حکومت نے فائروڈ الاونس کی شرح میں اضافہ کا اصولی فیصلہ کیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس کا اعلامیہ جاری نہیں ہوا تاہم وزیراعلیٰ محمود خان نے گذشتہ روز اپنے دورہ چترال لوئر کے موقع پر اس کا اعلان کرکے دونوں اضلاع کے سرکاری ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جس کے لئے اگیگا صوبائی حکومت کاشکریہ ادا کرتی ہے۔ رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے ضلعی قیادت کے ساتھ معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ کا بھی شکریہ اد کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں وہ ہمارے ساتھ رابطے میں رہے اور اُن کی زاتی دلچسپی کی وجہ سے یہ ممکن ہو ا۔پریس کانفرنس میں صدراے ٹی اے نثار احمد،صدر اپٹا ضیاالرحمن،صدرپیرامیڈیکل ڈی ایچ کیو وقار احمد،صدر پیرامیڈیکل ڈی ایچ اوجمال الدین،صدر وحدت اساتذہ آیت اللہ تحصیل چترال،صدر ایس ایس ٹی ٹیچرز قاری محمد یوسف،صدر کلاس فور ڈی ایچ کیو محمد الیاس،صدر کلاس فور ایجوکیشن محمد قاسم،صدر پی ٹی ایف محمد موسیٰ اور صدر اے سی ٹی اے عبداللہ اور دیگر موجود تھے۔

Advertisement
Back to top button