چترالیوں کی کامیابیخبریںسماجیلوئیر چترال

فائیو سٹار بی جان ہوٹل کی زمین شہزادہ برہان الدین کی ملکیت ہے۔ کرنل (ر) شہزادہ شریف الدین اور شہزادہ شجاع ریاض الدین کا پریس کانفرنس

چترال ( نمائندہ ؛ چمرکھن ) چترال کی زیر تعمیر فائیو سٹار بی جان ہوٹل کی زمین کی ملکیت کا دعوی کرنے والے کرنل ریٹائرڈ شہزادہ شریف الدین اور شہزادہ شجاع ریاض الدین نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ گانکورینی میں واقع یہ زمین اور پہاڑی مہتر چترال کی ملکیت تھی ۔ جو کہ بعد میں مہتر چترال کے فرزند شہزادہ برہان الدین کے حصے میں آیا ۔ ایک قبضہ گروہ کی ایما سابق چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل چترال خورشید علی خان نے اپنا عہدہ غلط استعمال کرکے اس پر قبضہ جمانے کی کوشش کی ۔ لیکن ناکام رہے ۔ اس وقت سے مذکورہ قبضہ گروپ مختلف حربہ استعمال کرتے ہوئے اس زمین کو ہتھیانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

اور گذشتہ سال اس متنازعہ زمین کو ایک جعلی بیع نامہ کے تحت اس گروپ نے پاکستانی نژاد آمریکی انور امان کو فروخت کی ۔ جس کے خلاف ہماری درخواست پر عدالت نے متنازعہ زمین پر ہوٹل کی تعمیر روک دی ۔ انہوں نے کہا ۔ اس زمین سے متعلق خود ساختہ دستاویزات کو سرکاری اہلکاروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر انور امان کے نام پر رجسٹرڈ کیا گیا ۔

جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ادارے پر عائد ہوتی ہے ۔ کرنل شریف نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔کہ اس زمین سے متعلق لینڈ سٹلمنٹ کے دو اہلکاروں کو چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میرٹ پر فیصلہ دینے کی پاداش میں انعام کی بجائے ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ۔

جبکہ کمشنر کی اپیلٹ کورٹ نے ان کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا  کہ اس زمین پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قبضہ جمانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ جس میں عمران خان کے دست راست ذوالفی بخاری اور ہوٹل کے مالک انور امان جو پی ٹی آئی کے ڈونر ہیں ۔ کی حکومت کی طرف سے سپورٹ کی جارہی ہے ۔

خصوصا اس حوالے سے صوبائی حکومت پر زبردست دباو ڈالا جارہا ہے ۔ کرنل شریف الدین نے اس بات پر بھی انتہائی افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ متنازعہ زمین پر زیر تعمیر ہوٹل کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف منفی پروپگنڈہ کیا جارہا ہے ۔ کہ چترال کی ترقی کے مخالف ہیں ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم اپنی ملکیت کا دفاع کر رہے ہیں ۔ ہم بی جان ہوٹل سمیت چترال کی تعمیرو ترقی کیلئے کی جانے والی کسی بھی ہوٹل یا عمارت کے مخالف نہیں ہیں۔ کرنل ریٹائرڈ شریف الدین نے وزیر اعظم پاکستان اور حکومت سے مطالبہ کیا  کہ ہوٹل کی زمین کی خریداری میں غریب افراد کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تحقیقات کیلئے ایک جوڈیشل انکوائری ٹیم تشکیل دی جائے ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button