اپر چترالتعلیم

محبت کی انوکھی مثال ، شہید ہم جماعت کے نام پر ٹیلنٹ ایوارڈ کا اجرا

کھوت (طاہر شادان ) چترال کے دور افتادہ خوبصورت گاؤں کھوت میں 1997 میں میٹرک کرنے والے طلبا کی تنظیم سی ایف 97 نے اپنے ہم جماعت شہید سپاہی نور مدد شہید کے نام پر ٹیلنٹ ایوارڈ کا اجرا کرکے دوستی اور وفاداری کی عظیم مثال قائم کی ، فیس بک گروپ وائس آف کھوت کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول کھوت میں منعقدہ ٹیلنٹ شو کمپٹیشن میں سی ایف 97 نامی تنظیم نے ٹیلنٹ شو کے پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات سے بھی نوازا اور ساتھ ساتھ اپنے ہم جماعت شہید کے نام پر ٹیلنٹ ایوارڈ ہر سال دینے کا بھی اعلان کیا ۔جوکہ علاقے میں ہر سال میٹرک میں فرسٹ سیکنڈ تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹ کو ‘نور مدد شہید ٹیلنٹ ایوارڈ” کے نام سے دیا جائے گا
اہل علاقہ ، دانشوروں اور سماجی شخصیات نے سی ایف 97 کے اس اقدام کو خوب سراہا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا
واضح رہے کہ نور مدد شہید 25 اکتوبر 2007 کو سوات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہادت کے عظیم مرتبے فائز ہوگئے تھے

Advertisement
Back to top button