اپر چترالخبریںسماجی

چیف سکرٹری خیبرپختونخوا کا ان لائن زوم میٹنگ میں چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم نےاپر چترال کے چیدہ چیدہ مسائل کی نشاندہی کی۔

بونی (زاکر زخمی ) چیف سکرٹری خیبرپختونخوا کے ساتھ چترال اپر کے مسائل کے سلسلے ان لائن زوم میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر کے تواسط سے اس میٹنگ میں چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم ،سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد ،تجار یونین بونی کے جنرل سکرٹری ظہیرالدین بابر،شاہ وزیر لال اور محمد اصف موجود تھے ۔میٹنگ میں اپر چترال کی نمائندگی کرتے ہوئے چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم نے فوری حل طلب چیدہ چیدہ مسائل کی نشاندہی کی ان میں لوکل روڈز کی زمہ داری یعنی اونر شپ کے مسائل ،بجلی کے مسلے خصوصاً پیڈو اور پیسکو کے مابین طے شدہ معاہدے کے تحت ٹیرف کے مسلے کو حل کرنے ،ٹرانسفارمر اور ٹرانسمیش لائنز کے مسلے،ڈسٹرکٹ ہسپتال بونی کے تعمیراتی کام میں حد سے زیادہ سست روی کاذکر ، گندم کاکوٹا بڑھانے اور اسٹوریج کے لیے جنالی کوچ میں موزون انتظامات کرنے،بریپ اور بانگ میں سیل پوائنٹ کھولنے ،بونی بوزوند روڈ کی تعمیر میں تاخیر کا مسلہ ، مستوج بروغل روڈ کی حیستہ حالی ،چترال بونی شندور روڈ پر غیر معیاری کام اور ملبے دریاہ میں ڈالنے پر تحفظات کا اظہار، بونی مستوج روڈ پر کام کرتے ہوئے مشینریوں کی کمی کے باعث طویل بندش کی بنا مسافروں کو در پیش مشکلات جیسے مسلوں کی نشاندہی کی گئی۔ساتھ چترال بونی روڈ جہاں توسیع ہوکے مکمل ہوا ہےوہاں پر بلیک ٹاپینگ شروع کرنےکی درخواست کی گئی۔سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے سلسلے فنڈز کی اجرا کا مطالبہ ،ایریگیش چینلز کی بحالی ،چینلائزیشن اور پروٹیکشن وال پر کام کرنے کے بارے بھی چیف سکرٹری سے درخواست کی گئی۔اپر چترال میں ایریگیش کے دفتر کا جلد از جلد قیام کا بھی مطالبہ کیا گیا اس زوم میٹنگ میں چیف سکرٹری خیبرپختونخوا کے ساتھ مختلف محکموں کے سکرٹری صاحباں بھی موجود تھے چیف سکرٹری خیبرپختونخوا موقع پر متعلقہ سکرٹریوں کو ہدایت کی کہ مذکورہ مسلوں کےحل پر فوری توجہ دیں۔میٹنگ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر فدالکریم بھی موجود تھے

Advertisement
Back to top button