خبریںسیاست

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کا کام شروع کردیا

اسلام آباد(چمرکھن- اُردو پوائنٹ )الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کا کام شروع کردیا الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کا عمل 3 اگست 2022 تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر حلقہ بندیوں کا کام شروع کردیا ہے۔ اس وقت چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لیے تشکیل کردہ حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کے لئے نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا الیکشن کمیشن نے اکٹھا کر لیا ہے، تمام قومی اور صوبائی اسمبلی حلقہ جات کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی 2022 تک مکمل کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 28 مئی 2022 تک کرلی جائے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 29 جون تک الیکشن کمیشن اسلام آباد میں جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ تمام اعتراضات پر یکم جولائی سے 30 جولائی تک سماعت کرے گا، ملک بھر کے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی حلقہ بندیوں کا کام 3اگست 2022 کو مکمل کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کی حتمی اشاعت 3 اگست کو کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا تھا کہ پورے ملک کی حلقہ بندیاں تبدیل ہوں گی جس کے لیے 6 سے 7 ماہ درکار ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ سرپم کورٹ طلب کرنے پر گذشتہ روز عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پورے ملک میں حلقہ بندیاں کرنی ہیں جس کے لیے 6 سے 7 ماہ چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی حقلہ بندیاں تبدیل ہوں گی، فاٹا کی 12 نشستیں ختم اور کے پی کے میں ضم ہوئی ہیں، حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کے لیے 3 ماہ چاہئیے ہوں گے

Advertisement
Back to top button