اپر چترالچترالیوں کی کامیابیصحت

ڈاکٹر ارشاد احمد بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال اپر اور سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر رحمت امان بطور چیف میڈیکل افیسر ڈی ایچ کیو چترال تقرری۔

پشاور (نمائندہ چمرکھن ) محکمہ صحت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے باقاعدہ منظوری کے بعد صوبے کے کئی ڈاکٹرز کی بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تقرری کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔ 

یاد رہے کہ ڈاکٹر ارشاد احمد اسوقت بطور ڈی ایچ آو چترال اپر کے عہدے پر فائز ہوۓ ہیں اور آپ ڈی ایچ آو تقرری سے ای پی آئی کوآرڈینیٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ، ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر اور نیشنل نیوٹریشن سروئے میں بطور ٹیم لیڈر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر ارشاد احمد اپنے پیشے میں مہارت، محنت کے ساتھ ساتھ انتطامی امور سرانجام دینے کی بھی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں

چمرکھن ڈاٹ کام دونوں ڈاکٹرز کو نئے عہدوں کے تقروری پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور اس شعبے میں ان کی کامرانی کے لئے دعاگو ہے۔ آمین

Advertisement
Back to top button