اپر چترالتورکھوچترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہمستوجموڑکھو

سینٹر فلک ناز چترالی کی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات۔ تحصیل موڑکھو تورکھو اور مستوج میں نادرا دفتر کے قیام عمل میں لائے جائینگے

اسلام آباد (نمائندہ؛ چمرکھن ) سینیٹر فلک ناز چترالی نے آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔سینٹر فلک ناز چترالی نے چترال میں تحصیل مستوج اور تحصیل تورکھو موڑکھو کی عوام کو نادرا کے حوالے سے درپیش مسائل اور مستوج ، موڑکھو تورکھو میں نادرا کی آفس کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ 

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقے کے لوگوں کی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نادرا کے حوالے سے چترال اپر کے مسائل کو ہم ہنگامی بنیادوں پر حل کرائیں گے اور بہت جلد تحصیل موڑکھو تورکھو اور مستوج میں دفتر کے قیام عمل میں لائے جائینگے.

سینیٹر فلک ناز چترالی نے چترال کے دور دراز مقامات میں موجود لوگوں کے شناختی کارڈ اور ووٹ کے اندراج کے حوالے سے دیراینہ مسائل پر گفتگو کی جس پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے یقین دہانی کرائی کے اِن مسائل کو ہم ہنگامی بنیادوں پر حل کرائیں گے

Advertisement
Back to top button