اپر چترالخبریںسیاستمستوج

سینٹر فلک ناز چترالی کی قیادت میں پی ٹی آئی اپر چترال کی وفد کا چیئرمین نادرا سے ملاقات۔

اسلام آباد (نمائندہ؛ چمرکھن ) سینیٹر فلک ناز چترال کی قیادت میں پی ٹی آئی اپر چترال کی وفد نے چیئرمین نادرا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔سینٹر فلک ناز چترالی نے چترال میں تحصیل مستوج اور تحصیل تورکھو موڑکھو کی عوام کو نادرا کے حوالے سے درپیش مسائل اور مستوج ، موڑکھو تورکھو میں نادرا کی آفس کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

چیئرمین نادرا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقے کے لوگوں کی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے چترال کی پسماندگی اور نادرا کے حوالے سے لوگوں کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سینیٹر فلک ناز چترالی کی درخواست پر اپر اور لوئیر چترال کے لئے دو موبائیل گاڑیوں کی بھی منظوری دے دی۔ 

چئیرمین نادرا نے یقین دہانی کرائی کہ نادرا کے حوالے سے چترال اپر کے مسائل کو ہم ہنگامی بنیادوں پر حل کرائیں گے اور بہت جلد تحصیل موڑکھو تورکھو اور مستوج میں دفتر کے قیام عمل میں لائے جائینگے.وفد نے چترال کے دور دراز مقامات میں موجود لوگوں کے شناختی کارڈ اور ووٹ کے اندراج کے حوالے سے دیراینہ مسائل پر گفتگو کی جس پر چئیرمین نادرا (NADRA) نے یقین دہانی کرائی کے اِن مسائل کو ہم ہنگامی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ 

واضح رہے وفد میں پی ٹی آئی اپر چترال کی اعلی قیادت جس میں سابق تحصیل ناظم شہزادہ اسکندر ، سابق سینئر وائس پریزیڈنٹ معراج خان ، سابق ترجمان پی ٹی آئی اپر چترال پیر مختار علی، بابر علی ، غلام مصطفیٰ ایڈووکیٹ و دیگر افراد شامل تھے۔

Advertisement
Back to top button