اپر چترالخبریںسیاست

لوکل گورنمنٹ کے ذریعہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے پی ٹی آئی گورنمنٹ کی اصلیت سامنے آگئی۔ پرویز لال

پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے نائب صدر پرویر لال نے ایک اخباری بیان میں حکمران جماعت کو شدید تنقید نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے ذریعہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے پی ٹی آئی گورنمنٹ کی اصلیت سامنے آگئی۔ پچھلی لوکل گورنمنٹ کی ٹینیور مکمل ہونے کے بعد دوبارہ الیکشن نہ کروانے کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا گیا اور عدالت نے فوری الیکشن کروانے کا حکم دیا۔ کے پی کے میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد بر سرِ اقتدار جماعت نے نئے لوکل گورنمنٹ رولز جاری کیا ہے۔ نئے رولز میں منتخب نمائندے برائے نام ہونگے۔ چیرمین ویلج کونسل اور تحصیل کونسل اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او کے ماتحت ہونگے۔ منتخب نمائندے بیوروکریٹس کی اجازت کے بغیر ایک روپے کا فنڈ بھی جاری نہیں کرسکیں گے۔ موجودہ لوکل گورنمنٹ سے مارشل لاء یعنی پرویز مشرف دور کا نظام کئی درجہ بہتر تھا۔ جس میں سارے اختیارات منتخب عوامی نمائندوں کو دئیے گئے تھے۔ ہم موجودہ حکومت کی لوکل گورنمنٹ رولز کو رد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے رولز میں ترامیم کرکے منتخب نمائندوں کو با اختیار بنایا جائے۔

Advertisement
Back to top button