اپر چترالخبریںسیاستمستوج

سرتاج احمد خان کی موجودگی میں تحریک انصاف کا اپرچترال میں خصوصی نشست ۔

باہمی اتحاد اور اتفاق سے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا عہد۔

بونی (ذاکر زخمی) اپر چترال کے ہیڈکواٹر بونی اپر چترال میں تحریک انصاف اپر چترال کی خصوصی نشست پارٹی کے سنیئر رہنما اور ممتاز سماجی شخصیت سرتاج احمد خان کی موجودگی میں پی ٹی آئی تحصیل مستوج کے صدر بابر علی کے ہاں منعقد ہوئی۔

جس میں تحریک انصاف کے جملہ ونگ کے سربراہاں کے علاوه سنیئر نائب صدر معراج خان ،جنرل سکرٹری اپر آفتاب ایم طاہر، سنئیر رہنما اور سابق تحصیل ناظم شہزادہ سکندرالملک کے علاوه تحصیل موڑکھؤ/تورکھو کے صدر منہاج الدین،تحصیل مستوج کے صدر بابر علی و دیگر ارکان شریک تھے ۔اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جنرل سکرٹری اپر آفتاب ایم طاہر نے کہا کہ آج کے بعد تحریک انصاف باہمی اتحاد،اتفاق سے عمران خان کے ویژن کو اگے بڑھانے،علاقے کی تعمیر و ترقی اور تحریک انصاف کو مضبوط بنانے میں ایک پیج پر ہونگے۔ آج سرتاج احمد خان کی موجودگی میں پارٹی کے اندر کی جملہ رنجشیں،دوریاں اور فاصلے ختم کرکے اتحاد اور اتفاق کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر پوری قیادت اور ورکر دن رات ایک کرکے محنت کرنے کا عزم کرتے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی کے لیے جدوجہد آج سے ہی شروع کرتے ہیں۔اس موقع پر سنئیر نائب صدر اپر معراج خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپر چترال میں تاریخ ساز ترقیاتی کام کیے ۔خاص کر اپر چترال کو ضلع کا درجہ دینا،چترال،بونی شندور روڈ کو این ایچ اے کو حوالہ کرنا،ریشن بجلی گھر کی تعمیر نو سمیت متعدد التوا کے شکار منصوبوں کے لیے فنڈز کی اجراء تحریک انصاف حکومت کا اپر چترال کے ساتھ خصوصی دلچسپی کا مظہر ہے ۔

سنئیر رہنما پاکستان تحریک انصاف سرتاج احمد خان نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اپر چترال کے تحریک انصاف کے جملہ ورکروں کو ایک پیج پر آکر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی جدوجہد کاعزم کرنا خوش ائیند ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپر چترال کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے اہم منصوبوں کے علاوه عمران خان کمپلیکس،محمود خان پارک اور پرواک اکنامکس زون کی منظوری اپر چترال کی روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ان کے علاوه بہت سارے منصوبوں پر یا تو کام جاری ہیں یا ٹینڈر کے مرحلے پر ہیں ان کے لیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی پر ان کے شکر گزار ہیں۔ چترال،بونی شندور روڈ میں زمینات کی معاوضہ کے بارے ایک سوال کے جواب میں آپ نے کہا کہ کام میں تیزی لانے کے لیے فلحال اسٹیٹ پراپرٹی جہاں ہیں وہاں کام شروع ہوچکا ہے اور لینڈ کمپنسیش کا کیس آخری مرحلے پر ہے عنقریب یہ مسلہ بھی حل ہوگا ۔
یاد رہے کہ ائیے روز تحریک انصاف اپر چترال کے اندر اختلاف کی خبریں ہمیشہ گردش میں رہے ہیں۔لیکن سرتاج احمد خان کی اپر چترال آمد سے یہ سارے افواہیں دم توڑگئی ۔اپ کی آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے قیادت، جملہ ونگز کے سربراہاں،اور ورکر کثیر تعداد میں میں موجود تھے ۔عرصہ بعد تحریک انصاف کے ورکروں کے چہروں میں مسکراہٹ،خوشی اور اطمینان کے آثار دیکھائی دئیے اور ورکروں میں ازسرنو جذبے پائے گئے۔سرتاج احمد خان دونوں چترال کے لیے مقبول اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔اپر اور لوئر چترال میں ہر کوئی اپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اپ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہنے والے سیاسی و سماجی شخصیت ہیں۔اپر چترال میں آپ کی آمد یقینا”تحریک انصاف کے لیے نیک شگون ثابت یوگی۔ جس کا واضح ثبوت پہلےہی روز تمام کارکن اندرونی خلفشار ختم کرکے باہمی اتفاق واتحاد سے پارٹی کو مضبوط کرنے کا عزم کرنا ہے۔ اس بناعرصہ بعد تحریک انصاف کی قیادت اور کارکن اپر چترال میں مطمئن نظر ائیے ۔

سرتاج احمد خان بعد میں پارٹی قائدین اور ورکروں کے ساتھ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعلی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی امور کے مسائل زیر بحث رہی اور خصوصاً جاری منصوبوں میں معیار پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement
Back to top button