اپر چترالخبریں

خیبر پختونخوا حکومت کے متنازعہ نوٹیفکیشن کے خلاف آل گورنمنٹ ایمپلائز اپر چترال کا سراپا احتجاج

شہزاد احمد شہزاد

نمائندہ خصوصی چمرکھن
 

 خیبر پختونخوا کی طرف سے اعلان کردہ متنازعہ نوٹیفیکیشن فائر ووڈ الاؤنس کو ختم کرنے کے خلاف اپر چترال بونی میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائیز کا احتجاجی جلوس اور ریلی نکالی گئی ۔

ریلی کے شرکاء پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں اس متنازعہ نوٹیفکیشن کے خلاف نعرے درج تھے اس جلسے کی صدارت چیئرمین اگیگا احمد علی صاحب کررہے تھے جلسے کے مقررین نے سردیوں کے موسم ملاکنڈ ڈویژن خاص کر چترال میں ووڈ الاؤنس کوختم کرنا ملازمین کے انصاف حکومت کا ناانصافی نہیں بلکہ کے ظلم قرار دے دئیے ۔

جلسے سے دیگر مقررین کے علاؤہ صدر تنظیم الاساتذہ افسر اسوسیشن اپر چترال عبدالجاوید صاحب نے خطاب کیا اور بتایا حکومت ہر سردیوں میں ملاکنڈ ڈویژن کے ملازمین کو یومیہ پنتالیس ورپےکےحساب سے ہر سال نومبر سے اپریل تک ووڈ الاؤنس دیتے تھے مگر وزیراعلی خیبر پختونخواہ اپنے حالیہ چترال دورے کے دوران اس الاؤنس کو بڑھا کر سو روپے کرنے کا اعلان کیا تو تمام ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ صاحب کو ایک قراداد کے ذریعے شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

مگر الاؤنس کو بڑھانا تو دور کی بات جو کچھ مل رہا تھا اسے کو بھی کاٹ کر ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

آخر میں صدر جلسہ احمد علی صاحب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر دس دن کے اندر اندر اس متنازعہ نوٹیفکیشن کو واپس نہ لیا گیا تو ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے ہر مجبور ہو جائیں گے

Advertisement
Back to top button