اپر چترالتعلیمخبریںخواتین کا صفحہ

مطالبات کے حق میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کے طالبات کا احتجاج، بونی چترال شاہراہ بند

بونی (فرید احمد ) اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی کے قریب جنالی کوچ کے مقام پر جمعرات کے روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کے طالبات نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے چترال بونی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا –

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی میں مستقل بنیادوں پر انگریزی اور مطالعہ پاکستان کے کوئی لیکچررز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالج میں طالبات کے لئے گاڑیاں ضرور ہیں لیکن چلانے کے لئے ڈرائیورز نہیں ہیں ۔۔

طالبات کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی یقین دہانی نہیں دی گئی تو وہ مستقبل میں بھی ایسے ہی اقدامات کریں گے۔


انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ہماری تعلیمی ادارے میں مستقل بنیادوں پر لیکچررز اور گاڑیوں کے لئے ڈرائیورز تعینات کیا جائے –

Advertisement
Back to top button