اپر چترالخبریں

ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ عبدالغفور آفریدی کا دورہ اپر چترال دفتر پی اے ایل کا افتتاح اور ڈی آر سی ممبران سے خطاب۔

بونی (ذاکر زخمی ) ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور افریدی آج اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کا دورہ کیا جس میں انہوں اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں Polic assistant line پال آفس کا باقاعدہ افتیتاح کیا اس سے قبل پولیس ویریفکیش کے لیے اپر چترال کے لوگوں کو لوئیر چترال جانا پڑتا تھاجس سے نا صرف ذہنی پریشانی بلکہ وقت اور وسائل کا بھی ضیایع تھا اب تمام ویریفکیش کی سہولت پال آفس اپر چترال میں میاثر ہونگے جو پولیس اپر چترال کی قابل تعریف اقدام ہے۔ار پی او ملاکنڈ پولیس اسٹیشن بونی پہنچنے پر پولیس کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔

ریجنل پولیس آفیسر بعد میں بونی پولیس اسٹیشن میں ڈی۔آر۔سی Dispute resolution council ممبران سے حطاب کیا اس میں ڈی آر سی کے ممبران کے علاوه پولیس آفیسرز ،پولیس جوانان اور علاقے کے معتبرات بھی موجود تھے ڈی پی او اپر چترال ذولفقار علی تنولی معزز مہمان کو خوش امدید کہا اور ڈی آر سی کے بارے جامع انداز میں گفتگو کی بعد میں ڈی آر سی اپر چترال کے چئیرمین مفتاح الدین ایڈوکیٹ ڈی آر سی کے کارکردگی اور مسائل پر روشنی ڈالی۔

 

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور افریدی اپنے خطاب میں چترال کی پر امن ماحول کو الله کی طرف چترال کے کےلیے خصوصی تخفہ قرار دی ۔اپ ڈی آر سی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

ڈی پی او ذولفقار علی تنولی کی سربراہی میں اپر چترال پولیس عوام کی امنگون کی ترجمانی کرتے ہوئے اگے بڑھ رہی ہے جو خوش ائیند ہے۔

Advertisement
Back to top button