تعلیمچترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہ

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا۔

پشاور (نمائندہ چمرکھن) گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی پشاور کے ایڈیٹوریل ہال” کیپیسٹی بلڈنگ ورک شاپ” کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبہ بھر سے مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کو "کوالٹی ایشورنس سیل” میں بہترین کارکردگی دکھانے پر "کوالٹی ایشورنس ایوارڈ” سے نوازا گیا۔

تقریب میں کامران بنگش معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے ہائیر ایجوکیشن کمیشن بطورِ مہمان خصوصی شریک تھے جبکہ داؤد خان ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا گیسٹ آف آنر تھے۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کو کوالٹی ایشورنس سیل ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے معیار کے مطابق کارکردگی دکھانے پر "حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ” اور شیلڈ سے نوازا گیا۔
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق کالج ہذا کی پرنسپل مس مسرت جبین نے سرٹیفکیٹ کے ساتھ شیلڈ بھی وصول کی۔ جب کہ کیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کے فیکلٹی ممبران مس عائشہ عمر اور رحیلہ سیف بھی ورکشاپ میں 94 فیصد نمبر لینے پر الگ الگ شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ سے نوازے گئے ۔۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button