اپر چترالانتقال پر ملالخبریںسماجیمستوج

سول آرمڈ فورسز ایکس سروس مین سوسائٹی کے وفد کی علی باغ چپاڑی میں صوبیدار ریٹائرڈ حاکم اکبر علی خان کے مزار پر حاضری

سول آرمڈ فورسز ایکس سروس مین سوسائٹی کے وفد کی صوبیدار ریٹائرڈ حاکم اکبر علی خان کے  مزار پر حاضری۔
سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کی غرض سے قائم شدہ تنظیم سول آرمڈ فورسز ایکس سروس مین سوسائٹی کی نمائندہ وفد تنظیم کے یوسی مستوج کے صدر صوبیدار ریٹائرڈ مولا مدد کی زیر قیادت چپاڑی علی باغ میں صوبیدار ریٹائرڈ حاکم اکبر علی خان کے مزار پر حاضری دی، وفد نے تنظیم کی جانب سے مزار پر پھول رکھے اور دعائے مغفرت کیں۔ اس موقع پر وفد کی جانب مرحوم کی فوجی خدمات کے علاوہ علاقے کے مسائل کی نشاندہی اور حل کےلئے سیاسی و سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وفد میں سوسائٹی کے یوسی مستوج صدر کے علاوہ ریٹائرڈ لیفٹینٹ حاجی محمد، ریٹائرڈ صوبیدار خوش ولی خان، ریٹائرڈ صوبیدار مجیب الرحمٰن، ریٹائرڈ صوبیدار فدا حسین شاہ، ریٹائرڈ حوالدار میجر افتخار احمد، ریٹائرڈ حوالدار اقبال نواز اور ریٹائرڈ حوالدار نورالدین شامل تھے۔
تنظیم کے تحصیل صدر نے مرحوم کی رحلت کو تنظیم کے علاوہ علاقے کےلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اس تنظیم کی پاکستان سطح پر داغ بیل ڈالنے کے بعد جب مستوج میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تب وہاں صوبیدار ریٹائرڈ حاکم اکبر علی خان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا اور انہوں نے جس خوبصورت انداز میں ہماری رہنمائی کی تھی وہ آئندہ بھی ہمارے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button