اپر چترالخبریں

چترال میں بڑھتی ہوئی منشیات اور نوکم نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کےلیے چترال اینٹی ڈرگز مومنٹ کا ساتھ دیں . معراج حسین چیئرمین اینٹی ڈرگز مومنٹ

اپنے معاشرے اور نوجوانوں کو منشیات جیسی لغنت بیماری سے دور اور پاک رکھنے کےلیے بحثیت مسلمان ہم سب پر فرض ہیں کہ نوعمر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کےلیے کوشش کرے اور منشیات فروشوں اور ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کرنا چائیے جو اس قسم کے سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ایسے غلط کاموں کو دیکھ کر چھپ رہنا بھی ایک قسم کے اس جرم میں شریک ہونا ہے۔اور ہر گز کوئی یہ نہ سوچے کہ ہمارے بچے منشیات سے دور ہیں اور کسی اور کے بارے میں فکرمند کیوں رہو کیونکہ اگر معاشرے میں منشیات کا استعمال زیادہ ہوجائے گا تو وہ ہر کسی کو اپنے لپٹ میں لے گا ۔اس لیے ہر گاوں کے سطح پر کمیٹی بنا کر ان افراد کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
Back to top button