خبریںسیاست

آل پارٹیز دروش کا ہنگامی اجلاس انعقاد، مسائل کی نشاندھی اور حل کے لئے متفقہ قرارداد کی منظوری۔

(نمائندہ چمرکھن)دروش 25 مئی بروز منگل عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کی میزبانی میں دروش کے جملہ سیاسی جماعتوں، تجار و ڈرائیور یونین کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت جاوید اختر سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل دروش منعقد ہوا۔ اجلاس میں لواری اپروچ روڈ، دروش چترال روڈ کی خستہ حالی اور دروش کے دیگر مسائل زیر بحث آئے۔ شرکاء کی آراء کی روشنی اور باہمی مشاورت سے ایک متفقہ قرارداد داد منظور کی گئی جو کہ حسب ذیل ہے۔

یہ کہ لواری ٹنل اپروچ روڈ اور دروش چترال روڈ پہ فوری کام کا آغاز کیا جائے۔
لواری ٹنل کے اندر باقی ماندہ کام، رنگ و روغن اور لائٹنگ وغیرہ کا کام جلد سے جلد شروع کیا جائے۔
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش کی نوتعمیر شدہ عمارت فوری محکمہ صحت کے حوالے کیا جائے۔


ڈی آر سی اور مصالحتی کمیٹی دروش کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ ان میں کون کونسی شخصیات شامل ہیں اور انہیں کس بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔


اجلاس میں شرکاء کی جانب سے اے این پی تحصیل دروش اور صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی کی کوششوں کو سراہا گیا۔ اور عوامی مسائل کے حل کےلئے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے کی اپیل کی گئی۔ اجلاس میں پی پی پی کی جانب سے جاوید اختر، اکرام زیب، زبیر، ن لیگ کی جانب سے عمران الملک، جے آئی کی جانب سے امیر شریف، سیاسی و سماجی کرکن اکمل بھٹو، صلاح الدین طوفان، جنرل سیکرٹری تجار یونین حزب اللہ، ممبر ڈرائیور یونین حسین خان اور اے این پی کے لیڈران و کارکنان نے شرکت کیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button