اپر چترالتعلیمچترالیوں کی کامیابی

چترال کے قابل فخر سپوت محمد فواد کا اعزاز

چترال کے قابل سپوت محمد فواد کا اعزاز

اپر چترال کے وادی اویر (بروم ) سے تعلق رکھنے والا پشاور یونیورسٹی شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے فارع التحصیل طالبعلم محمد فواد نے ماسٹرز کے لئے دنیا کے معروف جامعات یونیورسٹی آف بان اور یونائیٹڈ نیشنز یونیورسٹی کے مشترکہ اسکالر شب   ( ڈاڈ ) اپنے نام کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور عنقریب جرمنی جار ہے ہیں۔

یونیورسٹی آف بان

محمد فؤاد نے بی ایس شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کرچکا ہے۔ محمد فواد چترال کے معروف سماجی شخصیت رحمت  اشرف صاحب سابق اسٹنٹ چیف مینجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حاحبزادے ہیں۔ واضح رہے کہ فواد اپنی کلاس میں ہمیشہ سے ایک قابل طالب علم رہا ہے۔ میٹرک St.francis high School حیات آباد پشاور امتیازی نمبروں سے پاس کرنے بعد یونیورسٹی کالج فار بوائز پشاور یونیورسٹی سے ایف ایس سی کیا۔ پھر پشاور یونیورسٹی میں شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں داخلہ لیا۔ پشاور یونیورسٹی میں اپنی محنت کو جاری رکھتے ھوئے گولڈ میڈل کیساتھ گریجویشن مکمل کر لیا۔

یونائیٹڈ نیشنز یونیورسٹی

بی ایس کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد بین الاقوامی این جی او Acted Pakistan میں بطور سوشل موبلائیزر خدمات سر انجام دیا۔

وہ نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں میں ایک متحرک نوجوان کے طور جانے جاتے ہیں ۔ آپ کیرئیر ڈیویلپمنٹ سنٹر پشاور یونیورسٹی اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی میں بطور پروفشنل والنٹیئر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

چمرکھن گروپ قوم کے اس ہونہار سپوت، اس کے خاندان سمیت اساتذہ کرام کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لئے دعاگو ہے۔ بے شک محمد فواد ان تمام طلبہ و طالبات کیلئے مثال ہے جو تعلیم کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے کی خواہشمند ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button