خبریںکاروباری دنیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ اعلان کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچانوے پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 109روپے 20 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 113روپے19پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 76روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 76روپے 23 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل بھی حکومت نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں حالیہ فیصلہ نئے سال کے آغاز سے اب تک دوسرا اضافہ ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button