اپر چترالخبریں

اپر چترال انتظامیہ کا علاقے کے متعدد پیٹرول پمپس کا معائنہ

اپر چترال انتظامیہ نے علاقے کے متعدد پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ انتظامیہ کے مطابق معائنہ پیٹرول پمپس مالکان کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی گیج میں کمی اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عوامی شکایات پر کیا گیا۔

اپرچترال(چمرکھن) اپر چترال انتظامیہ نے علاقے کے متعدد پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ انتظامیہ کے مطابق معائنہ پیٹرول پمپس مالکان کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی گیج میں کمی اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عوامی شکایات پر کیا گیا۔

شاہ سعود، ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایت پر شاہ عدنان، اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے رب نواز خان، تحصیلدار مستوج کے ساتھ مل کر اپر چترال کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی گیج اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ تھا۔

دوران انسپکشن پیٹرولیم مصنوعات کی مقررہ مقدار چیک کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتیں بھی دریافت کی گئیں۔ تمام پیٹرول پمپس مالکان کو پیٹرولیم مصنوعات کی گیج (مقدار) پوراکرنے کے ساتھ ساتھ قیمتیں بھی اوگرا کے مقرر کردہ ریٹ کے عین مطابق فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ دوران انسپکشن تمام معاملات اوگرا کے معیار کے مطابق پائے گئے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button