اپر چترالسماجیصحت

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئیر چترال سونیا شمروز خان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر فیاض علی رومی

ضلع اپر اور لوئیر چترال میں پانچ روزہ انسداد پولیو کا آغاز ہوگیا ،ضلع بھرمیں چھتر ہزار پانچ سو 76500 بچوں کو قطرے پلائے جارہے ہیں ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ( آی پی آئی ) ڈاکٹر فیاض علی رومی۔

ڈاکٹر فیاض علی رومی

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ( ای پی آئی )

 

ضلع اپر اور لوئیر چترال میں پانچ روزہ انسداد پولیو کا آغاز ہوگیا ،ضلع بھرمیں چھتر ہزار پانچ سو 76500 بچوں کو قطرے پلائے جارہے ہیں ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ( ای پی آئی ) ڈاکٹر فیاض علی رومی۔

ضلع اپر اور لوئیر چترال میں پانچ روزہ انسداد پولیو کا آج سے آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ چترال کے زیر اہتمام انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ڈی پی او لوئیر چترال ، انتظامیہ کے افسران سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شہزادہ حیدر الملک  ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ( ای پی آئی ) ڈاکٹر فیاض علی رومی سمیت محکمہ ہیلتھ کے افسران و پولیو ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

افتتاحی تقریب میں ڈی پی او لوئیر چترال محترمہ سونیا شمروز خان نے اپنی بچی کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے بحیثیت ماں چترال اپر اور لوئیر کے ماؤں سے اپیل کی ہے کہ سرزمین چترال کو پولیو کی موذی وائرس سے پاک رکھنے کے لئے کردار ادا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا مائیں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

پولیو مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوارڈنٹر ( ای پی آئی ) ڈاکٹر فیاض علی رومی نے چمرکھن ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اپر اور لوئیر چترال میں چھتر ہزار پانچ سو (76500) بچوں کو قطرے پلائے جارہے ہیں، بچوں کو قطرے پلانےکا ہدف حاصل کرنے کیلیے 121 ایریا انچارجز اور 27 میڈیکل آفیسرز کام کررہی ہیں،ضلع اپر اور لوئیر چترال میں 532 ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلارہے ہیں ۔

ڈاکٹر فیاض علی رومی نے شہریوں سے اپیل کی ہے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیو ٹیموں کیساتھ بھرپور تعاون کریں

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button