خبریںصحت

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئیر چترال سونیا شمروز خان کاچلڈرن اینڈ گاینی اسپتال کا دورہ، بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کے دوسرے دن کا آغاز کیا۔

 چترال (نمائیندہ ،چمرکھن ) ضلع اپر اور لوئیر چترال میں پانچ روزہ انسداد پولیو کا گزشتہ دن سے آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ چترال کے زیر اہتمام چلڈرن اینڈ گاینی اسپتال میں انسداد پولیو مہم کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ڈی پی او لوئیر چترال محترمہ سونیا شمروز ، انتظامیہ کے افسران سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر ارشاد احمد ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ( ای پی آئی ) ڈاکٹر فرمان نظار ، چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار ، تحصیل سپروائزر ای پی آئی منصور علی شباب سمیت محکمہ ہیلتھ کے افسران و پولیو ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈی پی او لوئیر چترال محترمہ سونیا شمروز خان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کے دوسرے دن کا آغاز کیا۔ انہوں نے بحیثیت ماں چترال اپر اور لوئیر کے ماؤں سے اپیل کی ہے کہ سرزمین چترال کو پولیو کی موذی وائرس سے پاک رکھنے کے لئے کردار ادا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا مائیں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔


انہوں نے مزید کہا چترال زمہ دار شہریوں کی سرزمین ہے۔ چترال کو پولیو اور کرونا وائرس سے پاک رکھنے کے لئے کردار ادا کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

واضح رہے حالیہ انسداد پولیو مہم میں ضلع اپر اور لوئیر چترال میں چھتر ہزار پانچ سو (76500) بچوں کو قطرے پلائے جارہے ہیں، بچوں کو قطرے پلانےکا ہدف حاصل کرنے کیلیے 121 ایریا انچارجز اور 27 میڈیکل آفیسرز کام کررہی ہیں،ضلع اپر اور لوئیر چترال میں 532 ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلارہے ہیں ۔


ڈی پی لوئیر چترال محترمہ سونیا شمروز خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیو ٹیموں کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔

 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button