خبریںلوئیر چترال

امریکی ایڈورڈ جوزف ہڈسن نے دس سالہ 44 انچ سینگ والے مارخور کا شکار کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کے مطابق ایک امریکی ایڈورڈ جوزف ہڈسن نے توشی شاشا کے علاقے میں 22 جنوری 2021 ء کو مار خور کا شکار کر لیا۔

 

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کے مطابق ایک امریکی ایڈورڈ جوزف ہڈسن نے توشی شاشا کے علاقے میں 2 جنوری 2021 ء کو مار خور کا شکار کر لیا۔
ڈسٹرک فارسٹ آفیسر (وائلڈ لائف) لوئیر چترال الطاف علی شاہ کے مطابق مارخور کی عمر دس سال اور سینگوں کی لمبائی 44 انچ ہے۔ امریکی شکاری نے ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ کے لئے 88 ہزار امریکی ڈالر ادا کئے۔ پرمٹ فیس کا 80 فیصد حصہ اس علاقے کے عوام کو ملے گا۔

ایڈورڈ جوزف ہڈسن

البرہان ولیج کنزرویشن کے صدر شہزادہ سکندر الملک کا کہنا ہے۔ مارخور کے شکار کا یہ پرمٹ فروخت ہونے کے بعد اس سے جو پیسہ ملتا ہے اس کا 80 فیصد حصہ علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتا ہے اور عموما اسے علاقے میں ترقیاتی کاموں وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، 20 فیصد رقم حکومت کو دی  جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مارخور کے شکار کے اس انتظام کے تحت بالخصوص عمر رسیدہ مارخور کا چناؤ کیا جاتا ہے، چھوٹے مارخور کا شکار نہیں کیا جاتا۔یاد رہے اس سے پہلے گذشتہ سال دسمبر 2020 میں توشی کے علاقے میں جوزف بریڈ فورڈ نامی ایک امریکی شہری نے 85 ہزار امریکی ڈالر کے عوض 39 انچ لمبے سینگ والے مارخور کا تیر کمان سے شکار کیا تھا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button