چترالیوں کی کامیابیسماجیکاروباری دنیا

انور امان بنوں میں بے گھر بچوں کیلئے چائلڈ ویلفئیر ہوم تعمیر کرنے میں مدد

چترال کے معروف کاروباری شخصیت انور امان اپنے ادارے "اسپارک فار ہوپ" کے زریعے بنوں میں بے گھر بچوں کیلئے چائلڈ ویلفئیر ہوم تعمیر کرنے میں کے پی کے حکومت کی مدد کرے گا

 

چترال کے معروف کاروباری شخصیت انور امان اپنے ادارے "اسپارک فار ہوپ” کے زریعے بنوں میں بے گھر بچوں کیلئے چائلڈ ویلفئیر ہوم تعمیر کرنے میں کے پی کے حکومت کی مدد کرے گا۔ اس حوالے سے انہوں نے پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف مینسٹر شہاب علی شاہ اور شوکت علی یوسفزئی کے ہمراہ چائلڈ ویلفئیر ہوم کی تعمیر کیلئے مجوزہ سائٹ کا معائنہ کرنے بنوں کا دورہ بھی کیا۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی محمود خان کی ہدایت پر بننے والے اس پراجیکٹ میں حکومتی اداروں کیساتھ ساتھ مختلف مقامی اور بیرونِ ملک کاروباری شخصیات کی معاؤنت شامل ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت بنوں میں کئی سو کنال اراضی پر عالمی معیار کے مطابق یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے ایک درسگاہ تعمیر کی جائے گی جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ اس ادارے میں بچوں کی رہائش، تعلیم اور اور آئی ٹی میں تربیت کا انتظام بہترین ٹیچنگ اسٹاف کے زیرِ نگرانی کیا جائے گا۔
اس سے قبل گزشتہ سال اسپارک فار ہوپ اور صوبائی حکومت کے مابین مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت مذکورہ ادارہ بچوں کی سرکاری رہائش گاہ "زمون کور” میں انکے لیے تعلیم و تربیت، اسپورٹس، کمپیوٹر لیب اور سائیکالوجی لیبارٹی پر کام کر رہا ہے۔
Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button