خبریںدروشسماجی

دروش دوہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کیا جائے۔ عمائدین دروش

 دروش ( چمرکھن) آج دروش شہر اور مضامات کے تقریباً 50 مساجد میں سانحہ شاہنگار و کلدام جس میں دو چترال باشندوں کو بےدردی سے قتل کیا گیا تھا۔ ایک مرتبہ پھر مساجد میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا، جن میں علما کرام و مقررین نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ چترال میں آمن کے حوالے بھی بات چیت کی اور زور دیا کہ قاتل کو گرفتار کیا جائے البتہ دروش پولیس کے کردار سے اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ اس بات پہ شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ کہو قوم اور کالاش قوم کے مقامی باشندوں کے وسائل زمینوں ، چراہگاہوں پر قبضے کیلئے پر آمن اور شریف سمجھنے والے چترالی قوم کو قتل کرکے قبضہ جمانے کی کوششیں ہو رہیں جس کا شدید جواب دیا جائے گا اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے عناصر کی بیخ کنی کیلئے بھر پور کوشش کریں تاکہ چترال جیسے پر آمن علاقے کو مفاد پرست ، قوم پرست اور ظالم لوگوں سے چھٹکارا مل سکے۔آخر میں مرحومیں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

Advertisement
Back to top button