خبریںدروشلوئیر چترال

یونین کونسل شیشی کوہ اور دروش تحصیل کے مسائل کے لئے اکھٹا ہونا پڑے گا ۔۔ رضیئت باللہ

چترال(بشیرحسین آزاد)دروش ایکشن فورم کے تحت بیداری مہم کے سلسلے میں بعد از نماز جمعہ شیشی کوہ تار میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب۔کرتے ہوے فورم۔کے صدر رضیت باللہ نے کہا کہ دروش کے مسائل خواہ ان کا تعلق شیشی کوہ۔سے ہو یا ارندو عشیریت سے سب کو اکھٹے مل کر جد و جہد کرنا ہوگا گروہ بندیوں اور سیاسی جماعتوں میں تقسیم نے مسائل میں اضافہ کیا ہے جب تک الیکشن نہیں ہوتے تب تک مشترکہ جدو جہد کی ضرورت ہے۔ لاوی ہاییڈرو پاور پلانٹ کے مسائل ہوں یا ہسپتال کے، زنانہ ڈگری کالج کے کلاسوں کے اجراء کا مسئلہ ہو یا بجلی کو گاؤں گاؤں تک پہنچانے کا مل کر کوشیش کریں گے اور نتیجہ اللہ کے سپرد کریں گیں۔انہوں نے کہا کہ نصلی تعصب اور مسلح تصادم تباہی کا راستہ ہے اسے اجتناب کریں بیداری مہم کے سلسلے میں تمام چھوٹے بڑے مساجد کا دورہ کریں گے اور مطالبات پیش کریں گے۔

اس سے پہلے جنرل سیکٹری عمران الملک نے دروش ایکشن فورم کے اغراض و مقاصد بیان کیں اور لوگوں سے تعاون کی اپیل جبکہ اہلیان علاقہ نے مشترکہ مفادات کیلۓ بھر پور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی محمد عالم خان اے این پی کے رہنما اسماعیل مغل پی ٹی ائی کے رہنماؤں ذولفقار احمد ،بہادر شاہ سابق ناظم حسین احمد،سیکرٹری وقار احمد علماۓ کرام، نوجوانوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اخر میں متفقہ طور شیشی کوہ روڈ کی تعمیر تا مدکلشٹ اور شیشی پل سے لیکر مڈکلشت تک کو فوری طور پر نشنل گرڈ سے منسلک کرنے کا قرار داد منظور کیا گیا۔۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button