اپر چترالخبریں

ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح 76 واں یوم آزادی اپر چترال میں انتہائی جوش و جزبے کے ساتھ منائی گئی۔

بونی (ذاکر زخمی ) ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح 76 واں یوم آزادی اپر چترال میں انتہائی جوش و جزبے کے ساتھ منائی گئی۔

یوم آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج جنالی کوچ میں منعقد ہوا۔

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج جنالی کوچ کے زیر اہتمام جشن اذادی کے پروقار تقریب کا اغاز پرچم کشائی کے ساتھ ہوا۔

پولیس کے چوق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

مہمان خصوصی کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ، چیرمین تحصیل کونسل مستوج، کالج ہذا کے پرنسپل و فیکلٹی ممبرز، پولیس اور لیویز کے جوان اور کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

تقریب میں کالج کے طلباء و طالبات نے اج کے دن کی مناسبت سے تقاریر، ملی نعمے اور ٹیبلو پیش کئے۔

تقریب سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے خطاب کیا۔
اپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اج ہم اذاد ہیں یہ آزادی ہمیں ویسے میں نہیں ملی ہے یہ ہمارے اسلاف کی جانی اور مالی قربانیوں کے نتیجے میں ملی ہے۔ اپ نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے پڑھائی پر خصوصی توجہ دیں اور بڑا کر اپنے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال دیں۔
اپ نے جملہ سامعین و ناظرین کو اپس میں متحد ہوکر علاقے کی بہتری کیلئے کام کرنے پر زور دیا۔

تقریب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دوسرے معزیزین نے بھی خطاب کئے اور اج کے دن پر روشنی ڈالی۔

اس طرح جشن اذادی کے سلسلے میں ایک اور پروگرام ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں منعقد ہوا ۔
اس پروگرام میں فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر میل اپر چترال ، سکول ہذا کے پرنسپل و جملہ اساتذہ، محکمہ تعلیم کے دیگر آفیسران، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔

تقریب میں مقریرین نے اج کے دن کی مناسبت سے تقاریر اور مقالے پیش کئے اور اپنے پیارے ملک کی ترقی میں ایک قوم ہوکر کام کرنے پر زور دئے۔

پروگرام میں ملی نعمے ، ٹیبلو ، لوکل میوزک اور مختلف زبانوں میں تقاریر پیش کئے گئے ۔
یوم آزادی کے سلسلے میں ایک اور پروگرام گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ میں منعقد کی گئی۔ جس میں ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ پروگرام میں مختلف تقاریر اور ملی نعمے پیش کئے گئے۔

اس طرح یوم آزادی کے سلسلے میں پروگرامات گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ، گورنمنٹ ہائی سکول ریشن، اغاخان ہائر سکنڈری سکول کوراغ، اغاخان سکول چپاڑی، اغاخان سکول لون اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں تقریبات منعقد ہوئے۔
شجرکاری مہم بھی اج کے دن کا حصہ تھا۔ پروگرام ختم ہونے پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج جنالی کوچ کے صحن میں پودے لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال نے پودے لگادئے۔
پروگرام کے اخر میں ریلی نکالی گئی اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ ریلی اپنے اختیتام کو پہنچی۔

Advertisement
Back to top button