اپر چترالخبریںمستوج

اپر چترال کو قدرت نے بیش بہا نعمتوں سے نواز ہے اس سے بھر پور فوائد حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر منظور احمد افریدی

 

بونی (ذاکر زخمی ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی کے خصوصی ہدایت اور تعاون سے محکمہ زرعت توسیع پروگرام اپر چترال نے آج بونی میں پھلوں کی ایک روزہ نمائش کا اہتمام کیا جس میں ڈپٹی کمشنر اپر منظور احمد افریدی ،تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم ،زمیندار حضرات اور علاقے کی معتبرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

نمائش میں مختلف انواع کے تازہ پھل اور خشک میوے رکھے گئے تھے نمائش کا مقصد علاقے میں پھلوں کی پیداوری صلاحیت اورخصوصیت اجاگر کرکے قومی اور بین الاقوامی توجہ حاصل کرنا اورمارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر اپر منظور احمد افریدی فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتیتاح کیا اس موقع پر تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم بھی موجود تھے۔بعد میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زرعت اپر اسلام الحق نے نمائش کے اغراض و مقاصد اور محکمہ زرعت کی کارکردگی پر مختصر بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ اپر چترال میں زرعت کی ترقی کے لیے کوشان ہے۔ اس مقصد کے لیے زمیندارکو رعایتی بیج،کھاد اور کیڑا مار ادویات فراہم کیے جاتے ہیں ۔افگن رضا کی سوال پر کہ soil ٹیسٹنگ کا جامع نظام ہونا چاہیے تو ڈائریکٹر زرعت نے کہا اس کا نظام موجود ہے اور سائل ٹیسٹنگ کے عمل کو شروغ کرچکے ہیں موقع پر موجود نمونے کو بھی دیکھا دیے۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ موجودہ حکومت زرعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جوکہ خوش ائیند اقدام ہے۔ اپر چترال کو قدرت بیش بہا نعمتوں سے نوازا ہے ۔

اس سے خاطر خواہ فوائد حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔خصوصی طور پر زرعت کی شعبے کوترقی دینے سے علاقے کی معشیت پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کے بارے مختلف تجاویز، سوچ زیرِ عمل ہیں ۔ اس پر توجہ دیکر مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد اپر چترال کے پھلوں کو قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے ۔اگلے سال اس نمائش کو وسعت دیا جاکر قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ کے نمائیندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائیگی اس سے اس کی اہمیت مزید بڑھ جائیگی ۔ڈپٹی کمشنر اپر نے محکمے کو ہدایت کی اس طرح کے پروگرامات اپر چترال کے مختلف علاقے موڑکھؤ ،تورکھو،مستوج اور یاخوان میں کرایا جائے تاکہ دور افتادہ علاقے کے لوگوں میں دلچسپی پیدا ہوگی اور ساتھ زرعت کے جدید طریقوں سے مستفید ہونے میں آگاہی مہیم چلانے کے بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے رعایتی بیج ،کھاد اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر اسلام الحق نے کہا کہ تمام ہدایات پر عمل کیا جائیگا ۔۔بعد میں کسانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Advertisement
Back to top button