اپر چترالخبریںمستوج

چند ہفتے قبل طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے گاوں میراگرام نمبر 1 اور پرواک کے تمام انفراسٹرکچر جن میں تمام پل ٫ ابپاشی اسکیم اور واٹر سپلائی اسکیم بری طرح متاثر ہوے

چترال ( بشیرحسین آزاد )چند ہفتے قبل طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے گاوں میراگرام نمبر 1 اور پرواک کے تمام انفراسٹرکچر جن میں تمام پل ٫ ابپاشی اسکیم اور واٹر سپلائی اسکیم بری طرح متاثر ہوے اور جن کی بحالی ابھی تک نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ھے۔خاص کر میراگرام اور پرواک کے درمیان پل ٹوٹنے کی وجہ سے رابطہ منقطع ہوچکا ھے۔چونکہ پرواک میں سرکاری سکولوں کے علاوہ وہاں اے کے ای ایس کا بھی ایک بسکول ہے جہان میراگرام سے بچوں کی ایک کثیر تعداد زیر تعلیم ہیں جن میں بچیاں بھی شامل ھیں پل ٹوٹبے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوے ہیں اور ان کو تعلیم کے میدان میں ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ھے۔کیونکہ ان کے غریب والدین روزانہ 400 روپے کرایہ دے کر گاڑی کا بندوبست نہیں کر سکتے ہیں اور مجبورابچوں کو سکول سے اٹھانے کی نوبت آگئی ھے۔ عوام میراگرام اور پرواک نےحکومت٫ این جی اوز اور مخیر حضرات سے پرزور اپیل کی ہے کہ معاملے کی سنگینی کو مد نظر رکھ کر میراگرام اور پرواک کے درمیان دریا یارخون پر لفٹ کا بندوبست ہنگامی بنیادوں پر کرکے طلباء کی مستقل کو لاحق خطرات سے بچایا جائے ۔جو بہت کم لاگت پر ممکن ہے۔

Advertisement
Back to top button