تعلیمخبریں

یونیورسٹی آف چترال کی  سینڈیکٹ کا ساتواں اجلاس

 یونیورسٹی آف چترال کی  سینڈیکٹ کا ساتواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی زیرصدارت 29 مئی2023 کو منعقد ہوا جس میں فینانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی چوتھی  میٹنگ کے منٹس کی  منظوری دی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ سال 2022-23 کی نظر ثانی شدہ بجٹ اور مالی سال 2023-24 کی مجوزہ بجٹ  کی  منظوری  کے لیے یونیورسٹی آف چترال کی سینٹ کو سفارشات ارسال کرنےکا  فیصلہ کیا گیا۔ اس  کے علاوہ   ملازمین کی نظر ثانی شدہ  بنیادی پے سکیل،   تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ  اورکم از کم ماہانہ اجرت پچیس ہزار (25000)   کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ  ایکس اور ڈبلیو کٹیگری کے جرنلز میں تحقیقی مقالوں کی اشاعت کے چارچز اور ریٹائرڈافراد کو ایڈوائیزر /کنسلٹنٹ وغیرہ  بھرتی کرنے  کیلئے تنخواہوں کا تعین بھی کیا گیا۔

Advertisement
Back to top button