اپر چترالخبریںسماجیمستوج

تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم کی صدارت میں تحصیل کونسل مستوج کا اجلاس۔گزاشتہ سال کی بدترین سیلاب کے بعد بحالی کے کام میں سست روی پر شدید برہمی کا اظہار ۔

بونی (زاکر زخمی ) تحصیل کونسل مستوج اپر چترال کا خصوصی اجلاس چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم کی صدارت میں بونی منعقد ہوا جس میں تمام وی سیز کے چیرمین صاحباں نے شرکت کی۔اجلاس میں اس بات پر شدید برہمی اور بے چینی کا اظہار کیا گیا کہ گزاشتہ جولائی کے بدترین سیلاب کے بعد تحصیل مستوج جو سب سے زیادہ متاثر ہوئی تھی ۔اب تک بحالی کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔کوشش کے باوجود اب تک کوئی تسلی بخش کام بحالی کے سلسلے دیکھنے کو نہ ملی۔ہونا یہ چاہیے تھا کہ ایمرجنسی حالات کے پیش نظر بحالی کے کام پر خصوصی توجہ دیے جاتے تاکہ متاثرین ذہنی اور نفسیاتی کشمکش سےنکل کر روزمرہ کے زندگی میں داخل ہوتے۔مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایسا نہ ہوسکا۔یاد رہےگزاشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے فصلیں ،گھر، روڈز،ایریگیشن چینیلز،حفاظتی پشتیں اور اب نوشی کا نظام بری طرح متاثر ہو چکے تھے۔اور تا حال اس پر تسلی بخش کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔اجلاس میں حدشہ ظاہر کیا گیا کہ اب بھی اگر اس پر فوری اور خصوصی توجہ نہ دی گئی تو آنے والےچند ہفتوں میں علاقے کو مزید تباہی سے دوچار ہونے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔مستوج پل ،ریشن پاور ہاؤس ایم اینڈ ار فنڈز ،پائپ ڈائیورشین جیسے اجتماعی اہمیت کےمنصوبوں پر کام فوری شروع کرنے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر بھی غم و غصے کااظہار کیا گیا کہ گزاشتہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نےجو اعتماد ہم پر کیا ان کے امیدوں پر پورا اترنا فنڈ کی دستیابی سے ہی ممکن ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ بجٹ پاس ہونے کے باوجود فنڈز کی دستیابی تا حال نہ ہوسکی۔اس کے لیے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور صوبائی حکومت سے خصوصی درخواست ہے۔کہ بلدیاتی فنڈز جاری کیا جائے تاکہ عوام کے ضروری نوعیت کے بنیادی مسائل کے حل میں مدد مل سکے۔اجلاس میں متفقہ قرار داد کے ذریعے ڈپٹی کمشنر اپر اور صوبائی حکومت پر زور دیا گیا کہ بحالی کے عمل میں تیزی لانے کے لیے مطلوبہ فنڈز کا جلد بندوبست کویقینی بنایا جائے۔مزید لاپرواہی یا غفلت علاقے کو بڑےمسائل سے دوچار کرسکتی ہے۔بعد میں تحصیل چیرمین کی قیادت میں بلدیاتی نمائیندوں کا وفد ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے علاقے کے مسائل اور بحالی کے بارےانہیں آگاہ کی اور ان کے حل میں خصوصی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنردفتر کے سبزہ زار میں محکمہ جنگلات کی طرف سدا بہار شجرکاری مہم میں شرکت کی جہاں مہم کے تحت 3500 سدا بہار پودے محکمہ جنگلات کی طرف تقسیم کیے گیے اس موقع پر چیرمین تحصیل کونسل مستوج کا کہنا تھا کہ سدابہار شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہم سب کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر اپر محمد خالد زمان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر فدالکریم،اسسٹنٹ کمشنر اپر شاہ عدنان و دیگر نے نمائندہ گاں میں پودے تقسیم کیے ۔

Advertisement
Back to top button