اپر چترالخبریںسیاستمستوج

تحصیل کونسل مستوج مالی سال 2022اور23کے لیے 7کروڑ 44لاکھ کے حجم کی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی۔

بونی (ذاکر زخمی ) تحصیل کونسل مستوج کا پہلا بجٹ اجلاس زیرِ صدارت چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم بونی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مستوج امین الله جملہ اسٹاف کے ساتھ موجود تھے۔

اجلاس میں تحصیل مستوج کے تمام 

17 ویلج کونسل کےچیرمین صاحباں ،خاتون اور کسان کونسلر شرکت کی ۔تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔

تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے بجٹ کی نوعیت، تحصیل چیرمین اور ویلج چیرمین کے مالی اختیارات کے بارے تفصیلی گفتگو کی آپ نے کہا کہ تحصیل اور ویلج کے بجٹ مکمل طورپر علیحدہ اور واضح ہیں۔ ویلج چیرمین اپنی بجٹ کے مصرف میں خود مختار ہیں جو اپنے اراکین کواعتماد میں لیکرعلاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر سکتا ہے اور تحصیل چیرمین کا بجٹ ان کا اپناصوابدید ہے ۔تا ہم اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ تحصیل چیرمین ویلج چیرمین کو اعتماد میں لیے بیغیر سب کچھ کریگا۔ہم ایک علاقے میں رہتے ہیں ۔

مسائل مشترک ہیں ایک دوسرے کو اعتماد میں لیکر باہمی مشاورت سے ضرورت کے مطابق علاقے کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ میرا حلقہ انتخاب انتہائی پیچیدہ ہے۔گرین لشٹ سے بروغل اور سور لاسپور کے دشوار گزار علاقوں کے مسائل تحصیل کونسل کے وسائل کہیں زیادہ ہیں اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وسائل نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے قلیل بجٹ سے لوگوں کے مسائل حل کرکے انہیں مطمئن کرنا ہے۔تحصیل چیرمین نے کہا کہ کوئی کام علاقےمیں کرنا ہو تو اس کےمعیاراورشفافیت کو فوقیت دی جائیگی۔ اس پر کوئی بھی سمجھوتہ نا قابل قبول ہوگی۔اس مقصد کے حصول کے خاطر منتخب نمائیندوں پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے ۔تمام منتخب نمائیندوں کو اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے ۔تحصیل چیرمین بعد میں 7کروڑ44لاکھ حجم کی بجٹ مالی سال 2023/22 کے لیے پیش کی ۔اس میں مختلف تجاویز زیرِ بحث آئی تحصیل کونسل کے آمدن بڑھانے کی مختلف ذرائع پر غور کیا گیا ایمرجنسی کے لیے بجٹ سے 30% مختص کرنے کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے مالی سال کے بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔بجٹ اجلاس میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مستوج امین الله مختلف پیچیدگیوں پر تحصیل چیرمین مستوج کی معاونت کی اس طرح تحصیل کونسل مستوج کا پہلا بجٹ اجلاس نہایت خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوا تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم ہر موقعہ پر روادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجلاس میں موجود تمام اراکین کو بھر پور اعتماد میں لیا جو ایک سنجیدہ اور معتدل مزاج لیڈر شپ کا خاصہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Back to top button